یو ای ٹی لاہور نے اپنے داخلے کے معیار کو تبدیل کرلیا
یو ای ٹی لاہور نے اپنے داخلے کے معیار کو تبدیل کرلیا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی یو ای ٹی لاہور نے اپنے میرٹ فارمولا کو اپ ڈیٹ کردیا۔ میرٹ میٹرک ، فرسٹ ایئر ، اور اینٹری امتحانات کے نمبروں پر مبنی ہوگا۔ نئی گائڈ لائنز کے مطابق اینٹری امتحان سے نمبر 30 فیصد ، میٹرک کے نتائج سے 25 فیصد اور فرسٹ ائیر کے نتائج سے 45 فیصد نمبرز لیے جائنگے۔ تاہم طلبہ کو اپنے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے فرسٹ ائیر میں کم آز کم 60 فیصد نمبر لانے لازم ہیں۔
اس سے قبل میرٹ، 70 فیصد ایف ایس سی نمبروں اور 30 فیصد اینٹری ٹیسٹ کے نمبروں پر مبنی تھا۔ لیکن اس بار کورونا کے باعث ایف ایس سی کے امتحانات تاخیر کا شکار ہیں ، لہذا یو ای ٹی نے اپنے میرٹ کے معیار کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاکہ طلبہ جلد سے جلد اپنے داخلے کی تصدیق کرسکیں۔