این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے داخلے کے معیار کو تبدیل کرلیا

این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے داخلے کے معیار کو تبدیل کرلیا

این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے داخلے کے معیار کو تبدیل کرلیا

ایف ایس سی امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے اپنی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی۔ سیکنڈ ائیر کے امتحانات کا نتیجہ جلد نہ آنے پر یونیورسٹی نے فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج پر داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی اپنے میرٹ فارمولہ میں بھی بدلاو لائی ہے۔ نئے فارمولے کے مطابق اینٹری ٹیسٹ کے اسکور کو 50 فیصد ویٹج اور فرسٹ ائیر کے نتائج کو 50 فیصد ویٹیج دیا جائے گا۔ اس سے قبل ، اینٹری ٹیسٹ کو صرف 8.33 فیصد ویٹیج دیا جاتا تھا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا ویٹیج 91.66 فیصد ہوتا تھا۔ اس کے بائس اب طلبا کو انٹری ٹیسٹ کے لئے اچھی طرح تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس فیصلے کو این ای ڈی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش لودھی کی سربراہی میں ایک آن لائن اجلاس کے دوران قبول کیا۔ پروفیسر لودھی کے مطابق بورڈ بہت جلد اس فیصلے کی حتمی منظوری دے گا ، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انٹری ٹیسٹ کا نصاب فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کے نصاب پر مبنی ہوگا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ داخلے کا اعلان جولائی میں کیا جائے گا جبکہ اینٹری ٹیسٹ اگست کے دوسرے ہفتے میں لیا جائیگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو