چین میں تین ماہ بعد اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے

چین میں تین ماہ بعد اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے

چین میں تین ماہ بعد اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے

 اطلاعات کے مطابق چونکہ کورونا وائرس کی وبا چین میں ختم ہو رہی ہے اس لیے بیشتر صوبوں میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت بند کئے گئے اسکول پیر کو جزوی طور پر دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلائو کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں بتدریج تین ماہ بعد اسکول دوبارہ کھولنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی بھی کچھ صوبے ایسے ہیں جو اسکول دوبارہ کھولنے سے گریزاں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، چین کے اندرونی منگولیا خودمختار خطے میں پیر کے روز تین لاکھ ستر ہزار سے زائد طلباء نے اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ بحال کیا۔

چینی خبر رساں ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکولوں کے دروازوں پر ایک نیا نظام نصب کیا ہے جو طلباء کا درجہ حرارت خود کار طریقے سے لے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض مقامات پر ، طلبہ ایک قطار میں اسکول میں داخل ہوئے۔ جسم کے درجہ حرارت کی جانچ کے لیے طلبا کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت ہر کلاس روم کے باہر جراثیم کُش اسپرے، تھرماس اور پانی کی بوتلیں، صفائی ستھرے کے کپڑے اور دیگر ضروری احتیاطی مواد فراہم کیا گیا ہے۔ کچھ اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہونے سے قبل ڈرل بھی کی گئی، جس میں اسکول میں داخل ہونے، کلاسوں میں جانے، ہاتھ دھونے اور کھانے سے متعلق مشق شامل ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو