ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے خلاف طلباٗ کا احتجاج
ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے خلاف طلباٗ کا احتجاج
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے منگل کے روز ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کے اعلان کردہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جے ٹی کراچی کے ناظم حافظ عمر احمد خان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ازسر نو تشکیل کی جائے اور دوبارہ داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد جلد کرایا جائے۔
مزید پڑھیں: ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے ہیں جو ایچ ای سی کی چار سالہ بیچلرز پروگرام پالیسی کی وجہ سے اپنی ڈگری مکمل نہیں کرسکے۔
رواں سال نومبر میں، ایچ ای سی نے تمام تعلیمی اداروں سے دو سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ایچ ای سی 2018 کے بعد کی جانے والی کسی بھی دو سالہ بیچلرز ڈگری کی تصدیق نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ ایچ ای سی نے 2019 میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرامز کو ختم کردے گا اور اس کے بجائے طلباء کو ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی) دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: نصاب کی کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی
کمیشن نے بی اے اور بی ایس سی کی ڈگری کو اے ڈی کرنے کے لیے اصطلاحات بھی تبدیل کردی ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین نے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں تضادات کا جواب دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا