نصاب کی کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی

نصاب کی کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی

نصاب کی کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) نے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی تمام شائع شدہ کتابوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے تمام نصابی کتابیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد تشویشناک حد تک کم

ایس ٹی بی بی کے سرکاری بیان کے مطابق یہ قدم کم آمدنی والے پس منظر سے آنے والے طلباء کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے جو درسی کتب خریدنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ایس ٹی بی بی کی سرکاری ویب سائٹ پر پہلی سے دسویں جماعت تک کی تمام کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: گومل یونیورسٹی: ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

طلباء ان کتابوں کو آن لائن پڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈاؤن لوڈ بھی کرسکیں گے۔ ایس ٹی بی بی نے بتایا کہ یہ فیصلہ تمام طلبہ کے لیے تعلیم کو آسان بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو