گومل یونیورسٹی: ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

گومل یونیورسٹی: ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

گومل یونیورسٹی: ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایم اے اور ایم ایس سی کے لیے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں داخلہ کی تاریخ میں 12 جنوری 2021 تک توسیع کردی ہے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2021 ہی رہے گی۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2020: پاکستان کے بڑے شہروں میں پی ایم سی کے خلاف احتجاج جاری

ڈائریکٹر ایڈمیشنز شفیع الرحمان کے مطابق داخلہ کی تاریخ میں توسیع کی ہدایت وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے دی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو داخلہ اور سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ڈائریکٹر ایڈمیشنز کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ اس کی پرنٹڈ کاپی گومل یونیورسٹی کے داخلہ دفتر میں جمع کروائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکام کی عدم توجہ، معاوضے ادا نہ ہوسکے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین اور طلباء کی سہولت کے لیے یونیورسٹی کے شہر میں واقع کیمپس، مین کیمپس اور سب کیمپس ٹانک میں داخلہ بوتھ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو