ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2021 کے لیے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا ہے۔

جن درخواست گزاروں نے مسابقتی امتحانات کے لیے اندراج کیا ہے انہیں کمیشن کے امتحانات کا نظام الاوقات چیک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات 18 فروری 2021 کو شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نصاب کی کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی

اختیاری مضامین ( آپشنل سبجیکٹس) کے انتخاب کے مطابق امتحان کی تاریخ مختلف ہوسکتی ہے۔ لہٰذا امیدواروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی تکلیف سے بچنے کے لیے شیڈول کو احتیاط سے چیک کریں۔

یہ امتحانات دو سیشنز میں منعقد ہوں گے، یعنی پیر سے جمعرات تک، صبح 9 بجے سے رات 12بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک امتحانات کے اوقات یکساں رہیں گے جبکہ جمعے کو امتحانات سہ پہر تین بجے سے شروع ہوں گے جو شام چھ بجے تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد تشویشناک حد تک کم

درخواست دہندگان کو ان کی رول نمبر سلپس امتحان سے کم از کم ایک ماہ قبل دی جائیں گی۔ ان سلپس پر امتحانات کے نظام الاوقات اور امتحان گاہ کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو