وفاقی سرکاری اسکولوں میں گریڈ 1-4 اور 6-7 کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے ترقی دی جائے گی، ذرائع
وفاقی سرکاری اسکولوں میں گریڈ 1-4 اور 6-7 کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے ترقی دی جائے گی، ذرائع
وفاقی حکومت نے وفاقی بورڈ اسکولوں میں زیر تعلیم پہلی سے چوتھی جماعت اور چھٹی، ساتویں کے طلبا کو بنا کسی امتحان کے ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء سے امتحانات لیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ سمری ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ طلباء کو پچھلے سال کے امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔
مزید پڑھیئے: میٹرک اور انٹر کے طلباء کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا
ذرائع نے بتایا کہ جماعت اول سے ہشتم کے طلباء کو گذشتہ سال کے امتحانات کی بنیاد پر ترقی دی گئی تھی، جس میں 90 فیصد طلباء پاس ہوئے تھے اور انہیں اگلی جماعت میں ترقی دی گئی تھی۔
اس فیصلے کا اعلان گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں شخصی کلاسز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حکومتوں اور صوبائی وزارتوں کے معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا جس کے تحت آج سے جزوی طور پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ این سی او سی کی جانب سے ان پرسن کلاسز کی توثیق کے بعد کیا گیا، جب پاکستان کے دارالحکومت کے کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیئے: تعلیمی ادارے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیئے گئے
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) جو اسلام آباد کے پبلک سیکٹر اسکولوں اور کالجوں کی نگرانی کرتا ہے، نے کہا ہے کہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان گریڈ پنجم اور آٹھویں جماعت کے لیے بھی کیا جائے گا