میٹرک اور انٹر کے طلباء کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا

میٹرک اور انٹر کے  طلباء کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا

میٹرک اور انٹر کے طلباء کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا

 

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے فائنل بورڈ امتحانات میں طلباء صرف اختیاری مضامین کے لیے حاضر ہوں گے۔

اختیاری مضامین کیا ہیں؟

رواں ہفتے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ اس سال بغیر کسی امتحان کے طلباء کو ترقی نہیں دی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر صرف اختیاری مضامین کے لیے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین سندھ انٹر بورڈ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ بورڈ کے امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مضامین کے امتحان سے متعلق نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

تاہم میٹرک سائنس گروپ کے طلبا کے لیے انہوں نے کہا کہ طلباء کو اختیاری مضامین سے ریاضی (میتھ) اور طبیعیات (فزکس) کا امتحان دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک جنرل گروپ میں چونکہ مضامین کی ایک لمبی فہرست ہے لہٰذا ہم ان کے بارے میں طلبا و طالبات کو جلد ہی آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ویں جماعت کے انجینئرنگ گروپ کے طلبا فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے امتحانات دیں گے جبکہ گریڈ 12 کے پری میڈیکل گروپ کے طلباء کو فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

دوسری جانب جنرل سائنس گروپ کے 12 ویں جماعت کے طلبا کے لیے کمپیوٹر سائنس، معاشیات، شماریات کے امتحانات ہوں گے۔

کامرس گروپ کے گریڈ 12 کے طلباء و طالبات کے لیے پرنسپلز آف کامرس، شماریات اور بزنس کے امتحانات ہوں گے۔

ٹیکنیکل بورڈ کے لیے امتحانات

چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر مسرور شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل بورڈ کے طلبا کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اختیاری مضامین لینا ہوں گے لیکن اردو، اسلامک اسٹڈیز اور انگریزی جیسے لازمی مضامین کے لیے امتحانات نہیں کروائے جائیں گے۔

حتمی فیصلہ

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ کے امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ 10 جولائی سے دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات پہلے ہوں گے اور نویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو