پنجاب حکومت آئندہ کووِڈ پھیلنے کی صورت میں اسکول بند نہیں کرے گی
پنجاب حکومت آئندہ کووِڈ پھیلنے کی صورت میں اسکول بند نہیں کرے گی
حکومت پنجاب نے مستقبل میں صوبائی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے دوران اسکولز اور دیگر تعلیمی سہولیات کو بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی حکومت نے ان اطلاعات کی روشنی میں کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی خریداری اور فراہمی کے بعد قومی سطح پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا پروگرام جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کا ایم اے، بی اے اور بی کام کے پروگراموں کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان
پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش سے پورا تعلیمی سال چھوٹ گیا تھا جس نے گریڈ ون سے پی ایچ ڈی تک 40 ملین سے زائد طلباء کو نمایاں طور پر متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال پیش آنے والی صورتحال میں نو ملین طلباء کا تعلیمی سفر مکمل نہیں ہو پایا۔
اگرچہ صوبائی حکومت اسکولوں کے نظام کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے کوشاں ہے، تاہم طلبہ کو گذشتہ سال پڑھائی کی کمی کے باعث ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں مزید ایک سال درکار ہوگا۔
مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی نے طلبا کا ڈیٹا ردی میں بیچ دیا
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے مزید کہا کہ تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جارہی ہے۔
سکریٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عثمان یونس نے صوبے میں قائم 19 نئی کورونا وائرس ریسرچ لیبارٹریوں سے روزانہ 23،000 افراد کے ٹیسٹ انجام دینے کی اہلیت کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔