کراچی یونیورسٹی کا ایم اے، بی اے اور بی کام کے پروگراموں کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان

کراچی یونیورسٹی کا ایم اے، بی اے اور بی کام کے پروگراموں کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان

کراچی یونیورسٹی کا ایم اے، بی اے اور بی کام کے پروگراموں کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان

بدھ کے روز جامعہ کراچی نے ایم اے، ڈبل ایم اے، بی اے، بی کام سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس میں داخلہ کے خواہش مندوں کے لیے داخلے کے شیڈول کا اعلان کیا اور بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے پروگراموں کے لیے ڈویژن میں بہتری کی بھی اطلاع دی۔

جامعہ کراچی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے امتحانی فارم جمع کروانے اور بی اے (ریگولر) پارٹ ون، ٹو کے سالانہ امتحانات 2020 کی فیس کے لیے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی نے طلبا کا ڈیٹا ردی میں بیچ دیا

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بی کام پارٹ ون، ٹو، دونوں حصوں اور ڈویژن (ایکسٹرنل) سالانہ امتحانات 2020 کی بہتری کے فارم جمع کروانے کے لیے ہدایات بھی دی گئیں۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2018 یا اس سے قبل فارغ التحصیل ہونے والے طلبا ایم اے، ڈبل ایم اے اور گریڈز کی بہتری کے لیے اپنے رجسٹریشن فارم 11 مارچ 2021 تک جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفرحسین نے بتایا کہ رجسٹریشن فارم 100 روپے کی ادائیگی کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور بینک الفلاح کی برانچز پر دستیاب ہیں، اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو رجسٹریشن فارم کے ساتھ 4 ہزار ایک سو روپے فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

رجسٹریشن فارم کراچی یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع رجسٹریشن یونٹ (ایکسٹرنل) کاؤنٹر نمبر 3 پر جمع کروائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم سے متعلق بل کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی قائم، شفقت محمود

انہوں نے مزید کہا کہ مضمون کی تبدیلی کی اجازت پندرہ سو روپے کی ایک مقررہ فیس کے ساتھ ہو گی جبکہ دو ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ موضوع کی غیر مجاز تبدیلی کے لیے دو ہزار روپےادا کرنا ہوں گے، جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں تبدیلی کی مد میں پندرہ سو روپے کی ادائیگی کے عوض اجازت ہوگی۔  

طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی اعلان کردہ تاریخ کے بعد موضوع بدلنے کے لیے فارم جمع کراسکیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو