سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز

سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز

سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز

محکمہ صحت سندھ نے سفارش کی ہے کہ صوبہ بھر میں پرائمری اسکولوں کو بند کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کی جان لیوا وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں ہی کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے جو اس وبائی مرض کے پھیلائو کی مثبت شرح کو 14 فیصد تک لے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ تجویز سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کوروناوائرس کے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔

مزید پڑھئے: خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی

اس میٹنگ میں محکمہ صحت کی طرف سے صوبے میں کووڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے متعدد سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ بیشتر اسکولوں میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد نظر نہیں آیا۔۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا عمل جاری رہا تو صوبائی حکومت کو شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور مویشی منڈیوں کو سیل کرنا پڑے گا۔

چیف سکریٹری سندھ نے تجویز پیش کی کہ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے جہاں کورونا وائرس پھیلنے کا تناسب زیادہ ہے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو