اسکول کے بچوں کے لیے آن لائن سیکھنے کے وسائل مفت فراہم کرنے کا اعلان

اسکول کے بچوں کے لیے آن لائن سیکھنے کے وسائل مفت فراہم کرنے کا اعلان

اسکول کے بچوں کے لیے آن لائن سیکھنے کے وسائل مفت فراہم کرنے کا اعلان

 

پاکستان کی جدید سیکھنے کی صنعت نے طے کیا ہے کہ اس لاک ڈاون کی صورتحال میں طلبا کو آن لائن سیکھنے کے طریقوں میں آسانی پیدا کرنے میں ان کی مدد  کریں گے۔ طلبا کو انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیمی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔ درج ذیل لنک پر جا کر طلبا ان وسائل (انٹرنیٹ ڈیوائسز) کے حصول کے لیے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

http://blog.ilmassociation.com/covidresponse/

ان کی مصنوعات میں پرائمری سے لے کر اعلیٰ سطح تک کی تمام کلاسز شامل ہیں، وہ طلباء اور اساتذہ کے درمیان ہر قسم کی گفت و شنید اور روابط کی اجازت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید ممبران کو جلد ہی شامل کیا جائے گا جو ان کی طرف سے اس اچھے کام میں حصہ ڈالیں گے۔

آن لائن سیکھنے کے عمل نے وبائی بیماری کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ اور طلبہ کے درمیان پید اہونے والے خلا کو ختم کردیا ہے کیوں کہ اب اساتذہ ہر طرح کے لیکچر آن لائن دے سکتے ہیں جس سے اسٹوڈنٹس کے پڑھنے اور سیکھنے کا راستہ کھلا رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کورسز بالکل عام کلاس کی طرح ہوں گے۔ وائیوا (زبانی امتحان) ، کوئز اور آن لائن اسائنمنٹ کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹس اور اساتذہ قومی اور صوبائی اسکیموں کے معیار پر عمل کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران طلبہ کو گھر میں سیکھنے کےلیے مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ سست اور کاہل نہ ہوجائیں۔ آن لائن سیکھنے کا عمل ہر طرح کے مواصلاتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔ ان آپشنز میں ٹی وی ، ریڈیو ، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا کے ذرائع یعنی واٹس ایپ، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو