تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رہنے کا حکم
تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رہنے کا حکم
حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے دوران کیا گیا ہے جس کی وجہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس میٹنگ میں کہ ہم کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسپتال کے کارکن اور دیگر عملہ جو اس صورتحال میں ہماری مدد کر رہے ہیں وہ ہمارے مجاہد ہیں۔ یہ وائرس 182 ممالک میں پھیل چکا ہے ، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنا پڑیگا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے تمام صوبوں سے رابطہ کیا ہے ، اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 31 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیںگے۔ رمضان المبارک کے دوران بھی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ صوبوں کو اس وائرس کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کہیں بھی گندم یا آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے۔