سندھ حکومت نے اسکول فیس میں بیس فیصد کمی منسوخ کردی
سندھ حکومت نے اسکول فیس میں بیس فیصد کمی منسوخ کردی
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں پر پابندیوں کی وجہ سے اپریل کے مہینے میں اسکولوں کی فیس میں دی گئی بیس فیصد رعایت کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اسکول فیس میں بیس فیصد کمی کی یہ امداد سندھ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے ذریعے والدین کو فراہم کی گئی تھی۔
مزید پڑھیے: سرکاری کالجز کے لیے 10،000 اساتذہ کو بھرتی کریں گے، ایچ ای ڈی
تاہم ہفتے کے روز ایکٹ سے یہ شق حذف کردی گئی اور اس سلسلے میں نوٹس بھی واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا اور یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ اس نئے فیصلے کے بعد تمام نجی اسکول طلباٗ سے مکمل فیس وصول کرسکیں گے۔
سات اپریل کو کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ خاندانوں کو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس فیصلے پر نجی اسکولوں کے مالکان کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: پنجاب حکومت کا مستحق طلبا کے لیے وظائف کا اعلان
فیسوں میں کمی کا آغاز ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے کیا گیا تھا لیکن اس سے نجی اسکولوں کی معاشی حالت خراب ہونے اور اسکول بند ہونے کے بعد اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔
وبائی مرض کے دنوں کے دوران حکومت اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔