سرکاری کالجز کے لیے 10،000 اساتذہ کو بھرتی کریں گے، ایچ ای ڈی
سرکاری کالجز کے لیے 10،000 اساتذہ کو بھرتی کریں گے، ایچ ای ڈی
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری کالجز میں تدریسی عملے کی شدید کمی کی وجہ سے پنجاب میں پبلک سیکٹر کالجز کے لیے 10،000 اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں ایک جائزہ تیار کیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ سے منظوری ملنے کے بعد اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: تعلیم میں تفریق پیدا کرنے والے عناصر تک رسائی
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے کالجز میں اساتذہ کی بڑی قلت ہے، اسی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل مشکل ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عارضی فیکلٹی ممبرز کے جانے کے بعد ہزاروں تدریسی عہدے خالی رہے۔ یہاں یہ امر بھی دھیان میں رکھنا ضروری ہے کہ سرکاری کالجز میں بھرتی کا عمل ہر 12 سال بعد شروع ہوتا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے بعد ایچ ای ڈی نے کالجز میں 10 ہزار افراد کے تدریسی عملے کی خدمات حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ای ایف معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، ثانیہ کامران
وزیر اعلیٰ کی جانب سے جیسے ہی اس منصوبے کی منظوری مل جائے گی اساتذہ اور تدریسی عملے کی بھرتیوں کے لیے اشتہار شائع ہوگا اور گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے مقرر ہونے والے اساتذہ اپنے تعلیمی اداروں میں شامل ہو کر خدمات پیش کریں گے۔