پنجاب حکومت کا مستحق طلباٗ کے لیے وظائف کا اعلان

پنجاب حکومت کا مستحق طلباٗ کے لیے وظائف کا اعلان

پنجاب حکومت کا مستحق طلباٗ کے لیے وظائف کا اعلان

پنجاب حکومت نے بلوچستان، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے مستحق طلباء کے لیے 22 ہزار   اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ چار سالہ اسکالرشپ اسکیم کے تحت مستحق طلباء کے لیے مکمل اور نصف فنڈڈ اسکالر شپس جاری کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں 1،216 طلبا کے لیے مکمل فنڈز دیئے گئے ہیں جبکہ 18،346 طلباٗ کو نصف فنڈڈ اسکالرشپس پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: تعلیم میں تفریق پیدا کرنے والے عناصر تک رسائی

اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کے لیے موجودہ بلوچ اسکالرشپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پنجاب حکومت کا مستحق طلباٗ کے لیے وظائف کا اعلان

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کی 72 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے جس میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 22،000 طلباء مکمل اور نصف وظائف سے فائدہ اٹھائیں گے۔ چودھری سرور نے طلباٗ سے کہا کہ اگر انہیں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو وہ ان سے ان کے دفتر میں رابطہ کریں۔ انہوں نے اس پروگرام کے لیے جو عہد کیا ہے اسے برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ای ایف معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، ثانیہ کامران

گورنر پنجاب نے گذشتہ ماہ بلوچستان کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پنجاب کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر، ہمایوں سرفراز اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مشورہ کیا اور انتظامیہ اور مختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے مخیر حضرات سے ملاقات کی تاکہ اسکالرشپس کے اس بڑے منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو