پی ای ایف معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، ثانیہ کامران
پی ای ایف معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، ثانیہ کامران
(سیالکوٹ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن ثانیہ کامران نے صوبہ بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ای ایف صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت پاکستان نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے ایپ لانچ کردی
یہ بات انہوں نے پی ای ایف کے مالی تعاون سے چلنے والے پارٹنر اسکول کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایف مستحق طلباء اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ای ایف نے فنڈڈ پارٹنر اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی کو بھی یقینی بنایا ہے۔