سندھ میں 2900 پرائمری اسکول سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
سندھ میں 2900 پرائمری اسکول سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر برائے تعلیم و لیبر سندھ سعید غنی نے منگل کے روز صوبے میں 2900 پرائمری اسکول سینٹرز کے لیے ایک لاگت سینٹر کے قیام کا اور گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کا منصوبہ افشا کیا۔
سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پرائمری اسکولوں کو مالی اور انتظامی اختیارات دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں تقریبا 2900 پرائمری اسکول سینٹرز بنائے جائیں گے جو ایک دیڈیکیٹڈ کوسٹ سینٹر اور گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ کام کریں گے۔
مزید پڑھیئے: امتحانات کا فیصلہ اسکولوں اور صوبوں کی صوابدید پر ہے، شفقت محمود
انہوں نے کہا کہ یہی پرائمری اسکول سینٹر مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے وظیفے اور دیگر مراعات کی فراہمی کا بھی مرکز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے پرائمری اسکولوں کا مستحکم اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیئے: کلاس رومز کی رونق بحال
اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ احمد بخش ناریجو، سی پی ایم آر ایس یو اسداللہ ابڑو، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد ریجن رسول بخش شاہ اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔