کلاس رومز کی رونق بحال

کلاس رومز کی رونق بحال

کلاس رومز کی رونق بحال

تعلیمی اداروں نے کلاسوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، کیونکہ این سی او سی نے فیصلہ کیا تھا کہ کووڈ کے پھیلائو کی پوزیٹیو شرح 3.02 فیصد پر آگئی ہے اس لیے اسکولوں کو کھولا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کچھ رعایتوں کے ساتھ ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے پیر کو دوبارہ کھول دیئے گئے تھے۔

پنجاب کے تمام اسکولوں میں نویں جماعت اور اس سے اوپر کی تمام جماعتوں، سندھ میں بھی نویں جماعت سے اوپر کی کلاسز کی پڑھائی کے لیے تمام تعلیمی اداروں اور خیبر پختونخوا کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں نے کلاسوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کے دوران کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے اور

مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سے قبل بلوچستان میں 24 مئی کو اسکول دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن کو نرم کردیا گیا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی روشنی میں ملک کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے ایس او پیز کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسکولوں میں سخت ایس او پیز کو لاگو کیا جا رہا ہے کیونکہ طلباء کے لیے ماسک، ہینڈ سینیٹائزرز اور سماجی دوری لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ این سی او سی نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے لیے کورونا وائرس ویکسی نیشن لازمی کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طلبہ کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال مختلف تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں پر کی جارہی ہے۔ طلباء کو ایک دوسرے کو گلے لگانے یا مصافحہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں عوام کی ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملک بھر میں 6 جون کو کورونا سے تحفظ کے لیے دو لاکھ 48 ہزار 861 افراد کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ اب تک دو لاکھ 96 ہزار 842 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

کے پی کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیاں این سی او سی کے ذریعہ مطلع کردہ ایس او پیز کی سخت تعمیل کے تحت دوبارہ کھلیں گی۔

اتوار کے روز سندھ کی صوبائی حکومت نے 50 فیصد حاضری کے ساتھ نویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز میں پڑھائی کے لیے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا تھا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو