سندھ میں پرائمری اسکول بند

سندھ میں پرائمری اسکول بند

سندھ میں پرائمری اسکول بند

واٹر پارکس اور تفریحی مقامات بھی جمعے کے روز سے بند کرنے کا فیصلہ

کووڈ کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں حکومت سندھ نے جماعت اول سے ہشتم تک کے اسکولوں کو جمعہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے لیے کل سے ریستورانوں میں انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

یہ فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہوئے۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تشخیص پر مبنی تصور پیش کردیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں جماعت اور اس سے اوپر کی جماعتیں صرف امتحانات کے لیے کھلی رہیں گی۔

فورم نے ایمیوزمنٹ اور واٹر پارکس کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات جیسے سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل جیسے مقامات کو بھی جمعے کے

روز سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینما گھر، انڈور جم اور کھیلوں کی سہولیات بھی ختم کردی جائیں گی۔

فورم کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 7.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

داخلوں کے اعلان

ڈیٹ شیٹ کی معلومات

اسکالرشپس کی معلومات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر صوبے میں کووڈ کیسز میں پانچ فیصد اضافہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل مجموعی طور پر 16،262 ٹیسٹ کیے گئے تھے، ان میں سے 1،201 مثبت آئے ہیں۔

کورونا ٹاسک فورس نے مزید بتایا کہ اس وقت 837 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید پڑھئے: ملک بھر کے مدارس میں عصری تعلیمی نصاب متعارف کروایا جائے گا

سکریٹری صحت کاظم جتوئی کے مطابق زیادہ تر مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔

فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ 13 جولائی کو کراچی میں کیسز کی مثبت شرخ کا تناسب 17.11 فیصد پایا گیا تھا۔

کووڈ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 21 فیصد مثبت شرح دیکھی گئی، جنوب میں 15 فیصد، وسطی میں 12 فیصد اور کورنگی میں آٹھ فیصد رہی۔

ٹاسک فورس نے یہ بھی بتایا کہ اب تک ویکسین کی تقریبا 5،870،991 خوراکیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 4،465،908 کا انتظام کیا جاچکا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو