تعلیم کے فروغ کے لیے ایئر اسکول کا آغاز

تعلیم کے فروغ کے لیے ایئر اسکول کا آغاز

تعلیم کے فروغ کے لیے ایئر اسکول کا آغاز

ایک ایجوکیشن اسٹارٹ اپ نے حال ہی میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایئر اسکول کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جو کہ اب لائیو ہے اور پاکستانی عوام کے لیے تیار کردہ کورسز کی فہرست پیش کرتا ہے۔

ایئر اسکول کی بانی اور سی ای او فاطمہ رضوان نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم تک رسائی کے ہر شہری کے جمہوری حق کو یقینی بنانے کے نظریے سے متاثر ہو کر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو ای ٹی کا 17 اگست سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

ایئر اسکول میں پڑھانے کے لیے بہترین ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو انتہائی ارزاں نرخوں پر لائیو کورسز پیش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو سیشنز کو متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ سیکھنے کے ماحول کو متحرک رکھا جائے جو پہلے سے ریکارڈ شدہ لیکچرز سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ یہاں پیش کردہ کورسز اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ طریقہ کار کو استعمال کرنے کے بجائے اس ایئر اسکول میں تمام کورسز، اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت اور ساکھ رکھنے والے ممتاز ماہرین اور پیشہ ور افراد براہ راست کرواتے ہیں۔

اگرچہ کورونا وائرس کے مہلک وبائی مرض نے ملک کے تعلیمی نظام کو تہہ و بالا کر دیا ہے اور طلباء کے لیے کافی حد تک تعلیمی خلا پیدا کیا ہے تاہم بہت سے ماہرین اور اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن سیکھنے کے نئے طریقے متعارف کروا کے اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر اسکول کا مقصد کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرتے ہوئے تعلیم فراہم کرنا ہے جبکہ اساتذہ کو آن لائن پڑھاتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا طریقہ تلاش کرنے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کی اپیل مسترد کردی

اس کے ساتھ ساتھ ان براہ راست کورسز کا مقصد نہ صرف لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے بلکہ انہیں حوصلہ افزائی کا احساس دلانا اور ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ کر مشترکہ علمی کے تحت فروغِ علم کے عمل میں شامل کرنا ہے۔

ان کورسز میں فیس بک مارکیٹنگ، فری لانسنگ، کیلکولس، پروگرامنگ، ای کامرس، آئیلٹس وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کورس بیچ میں متنوع سامعین شامل ہیں جن میں پاکستان اور دوسرے ممالک کے شہری شامل ہیں۔ اس سے طلباء کو سیکھنے اور نیٹ ورکنگ میں مدد ملتی ہے۔ پڑھائی کا براہ راست ماحول طالب علم کو نہ صرف انسٹرکٹر کے ساتھ بلکہ دوسرے طلباء کے ساتھ بھی سرگرم ہونے دیتا ہے۔

فاطمہ رضوان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر اسکول میں تمام کورسز اردو اور انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں جس کے لیے اساتذہ دونوں زبانوں کے درمیان تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو