ملک بھر کے مدارس میں عصری تعلیمی نصاب متعارف کروایا جائے گا
ملک بھر کے مدارس میں عصری تعلیمی نصاب متعارف کروایا جائے گا
حکومت نے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ریلیجس ایجوکیشن کی ترقی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام دینی مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور مدارس میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری اسکول کی سطح کے ہم عصر نصاب کی پیروی کی جائے گی۔
اس نصاب کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اگلے پانچ سال کے دوران تمام دینی مدارس میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس طرح کے منصوبے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے دور میں بھی متعارف کروائے گئے تھے لیکن ان کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے تھے۔
مزید پرھئے: سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس کے دوران حکومت نے 1،253.4 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد تمام دینی اداروں، مدارس کو ایم او، ایف ای اینڈ پی ٹی کے ساتھ رجسٹر کرکے مرکزی دھارے میں لانا ہے اور ان کو دینی مدارس میں عصری نصاب متعارف کرانے کے قابل بنانا ہے تاکہ تمام طلبا کو ایک صفحے پر لایا جاسکے۔