سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری
سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری
سندھ اسمبلی میں پہلی تا میٹرک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کی منظوری کا بل ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے جمع کروایا تھا۔
مزید پڑھیئے: اسلام آباد میں اساتذہ کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی
سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کہ جن کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیئے: پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
ان کا کہنا ہے کہ والدین سے بھی گزارش کروں گا کے جن اسکولوں میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم نہیں دی جارہی وہاں اپنے بچوں کو داخل نہ کروائیں،جب تک تعلیمی اداروں میں عملی طور پر لازمی ناظرہ قرآن کا آغاز نہیں کردیا جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔