اسلام آباد میں اساتذہ کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی

اسلام آباد میں اساتذہ کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی

اسلام آباد میں اساتذہ کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی

ایف ڈی ای سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں مشورہ دیا گیا ہے کہ تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرزاس بات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں کہ ان کے علاقے میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

مزید پرھیئے:

              Matric, intermediate exams in K-P from June 23

، اس سلسلے میں قریبی ویکسینیشن سینٹر یا ایف نائن پارک میں بنائے گئے ماس ویکسینیشن سینٹر سے رجوع کیا جائے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ابھی تک ٹیچرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہیں ہوا ہے تو انہیں چاہیے کہ فوری طور پر 1166 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام انسٹیٹیوٹس کے سربراہان اپنے ادارے کے تمام اسٹاف کی ویکسینیشن کے ذمے دار ہوں گے اور اس سلسلے میں تمام ڈیٹا بروقت اپنے ایریا ایجوکیشن آفس میں پیش کریں گے۔     

مزید پرھیئے:

Punjab reopens medical colleges across the province

تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی فائنل رپورٹ چار جون تک پیش کریں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دی گئی تاریخوں پر اس رپورٹ کی تعمیل لازمی ہے اور اسی کے مطابق اس کو این سی او کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

دوسری جانب پولی کلینک ہسپتال (پی سی ایچ) میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اب تک شہریوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے تقریباً تیس ہزار کارکنوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

پی سی ایچ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اے ای ڈی) ڈاکٹر عبد الجبار بھٹو نے اسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پرھیئے:

Covid prompts change in NED admission policy

انہوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک نیا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز میں ویکسینیشن کا عمل صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری ہے۔

ڈاکٹر بھٹو نے کہا کہ پی سی ایچ شہریوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو سائینوفارم ویکسین دے رہا ہے جبکہ سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کا شکار ہونے والے مریضوں کے معائنے اور علاج کے لیے ایک علیحدہ فلو کلینک قائم کیا گیا ہے جو تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو