پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ کے تمام بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ تاہم، اطلاعات کے مطابق کلاس 9 اور کلاس 11 کے امتحانات ستمبر میں شروع ہونگے۔
مزید پڑھیئے: ایف ڈی ای اساتذہ کی عملے کے مسائل حل کرنے کی کوشش
محکمہ نے مطلع کیا ہے کہ میٹرک کی کلاسوں کے لیے امتحانات 14 جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ پی ایچ ای ڈی دو دن میں گریڈ 12 اور میٹرک کی ڈیٹ شیٹ کے بارے میں مطلع کرنے جارہا ہے۔
چیرمین پنجاب بورڈ کمیٹی نے 18 مئی کو صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات 17 جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور 9 ویں کلاس کے امتحانات کے لیے27 جولائی کو امتحانات کی عارضی تاریخ دی تھی۔
مزیدپڑھیئے: کرونا وائرس کے باعث این ایی ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی
متعلقہ بورڈز کو ہدایت نامہ بھیجا گیا تھا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے امتحانات 11 اگست سے شروع ہوں گے اور اس سال 2 جولائی سے پارٹ 2 کے امتحانات شروع ہوں گے۔
اس سے قبل پی بی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان 30 اگست کو کیا جائے گا جبکہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج 14 ستمبر کو سامنے آئیں گے۔
اسی طرح نویں کلاس کے امتحانات کے نتائج 29 اکتوبر کو سامنے آئیں گے اور فرسٹ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔