وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معمولی علامات کی بنا پر ٹیسٹ کرایا گیا تو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ علامات معمولی ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیئے: امتحانات کے شیڈول اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا
منگل کی صبح ایک تقریب میں شریک ہونے کے بعد وفاقی وزیر میں کورونا کی مثبت علامات پائی گئیں۔ جس پر انہیں فوری کورونا ٹیسٹ کے لیے لے جایا گیا جہاں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی دیگر افراد کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ہلکی علامات پیدا ہونے کے بعد وفاق وزیر کورونا کی جانچ پڑتال کے لیے گئے تھے۔
مزید پڑھیئے: بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع ہوں گے
اس سے ایک روز قبل وفاقی وزیر نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کی صدارت کی تھی جس میں 20 جون کے بعد کلاس 10 اور 12 کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔
آئی پی ای ایم سی کے چیئرمین نے تمام فیڈرل یونٹس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اساتذہ، نگران عملے اور دیگر انتظامی عملے کی بروقت ویکسینیشن لگانے کی ضمانت دیں