پنجاب بورڈ میں دسویں جماعت کے طلباء پر نو ایگزام پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، شفقت محمود

پنجاب بورڈ میں دسویں جماعت کے طلباء پر نو ایگزام پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، شفقت محمود

پنجاب بورڈ میں دسویں جماعت کے طلباء پر نو ایگزام پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، شفقت محمود

جمعرات کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب بورڈ کے دسویں جماعت کے طلباء کو حکومت کی "نو بورڈ ایگزامز" پالیسی سے استثنیٰ حاصل ہے کیونکہ وہ پہلے ہی امتحانات میں حصہ لے چکے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ، پنجاب میں دسویں جماعت کے طلباء صرف پریکٹیکل کے پرچوں کے منتظر تھے اور میٹرک کے تحریری امتحانات پہلے ہی دے چکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم جلد ہی اس پالیسی سے متعلق تفصیلات جاری کرے گا۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا محکمہ تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے طلباء کو عملی امتحان کے لیے اضافی گریس مارکس کی مد میں پچاس فیصد نمبر ملنے کا امکان ہے تاکہ طلباء کے لیے پروموشن پراسس کو آسان بنایا جاسکے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو