امتحانات کے شیڈول اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

امتحانات کے شیڈول اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

امتحانات کے شیڈول اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

اسکولوں کے امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کا اجلاس جاری ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء سمیت تمام صوبائی وزرائے تعلیم آئی پی ای ایم سی کے اجلاس میں موجود ہیں، جو تعلیم کے شعبے سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل پر مامور ہیں۔

مزید پڑھیئے: ملک میں خواندگی کی شرح 60 فیصد پر آ کر رک گئی، سروے

اجلاس میں ملک میں کووڈ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے، امتحانات کے شیٖڈول اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق الجھنوں اور خدشات کو دور کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو 24 مئی (آج) سے ایسے اضلاع میں ذاتی حیثیت میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی ہے جہاں کووڈ کا مثبت تناسب 5 فیصد سے کم ہے۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں یونیورسٹیز کو چلانے کے لیے وائس چانسلرز کا مزید اربوں روپے کا مطالبہ

 وفاقی وزارت نے اساتذہ کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کی ہدایت بھی ارسال کردی ہے جس پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو