اسکولز کورونا وائرس کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں گے، مراد راس

اسکولز کورونا وائرس کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں گے، مراد راس

اسکولز کورونا وائرس کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں گے، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے والدین کو ضمانت دی کہ حکومت تعلیمی اداروں میں پہلے کی نسبت کورونا وائرس ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرے گی اور والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے قائل کرے گی۔

اس سے پہلے 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی تجویز کا، جو کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے 26 نومبر کو بند کردیے گئے تھے، اس کا اعلان پہلے وفاقی حکومت نے کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خواندگی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ ہم 18 جنوری کو اسکول دوبارہ کھول رہے ہیں  اور پہلے مرحلے میں سیکنڈری اسکول کے طلباء کلاسز میں حاضر ہوں گے۔

اسکولز کورونا وائرس کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں گے، مراد راس

پرائمری اور ایلیمنٹری اسکول کے طلباء دوسری سہ ماہی میں شخصی تعلیم کی غرض سے اسکول آنا شروع ہوں گے جبکہ یکم فروری سے کالجز اپنی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تمام بورڈز کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا فیصلہ

کووڈ نائنٹین کے ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں سے زیادہ کسی بھی دوسرے شعبے نے گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے اتنی وابستگی اور موثر کارکردگی نہیں دکھائی ہے جس کے لیے اسکولوں کی انتظامیہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ حکومت آگے بھی اس پر توجہ مرکوز رکھے گی۔ انہوں نے کہا میری والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے ایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل کیا جائے گا اور ہم بچوں کی حفاظت کے لیے بہترین تیاریوں کی کوشش کر رہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو