علامہ اقبال یونیورسٹی کا مفت تعلیم دینے کا اعلان

علامہ اقبال یونیورسٹی کا مفت تعلیم دینے کا اعلان

علامہ اقبال یونیورسٹی کا مفت تعلیم دینے کا اعلان

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے 15جنوری سے شروع ہونے والے اسپرنگ سیمسٹر 2021ء سے گلگت بلتستان میں میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دنیا کی پہلی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

صحافیو ں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک میں خواندگی کی شرح بڑھانے میں اور اعلیٰ تعلیم طلبہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پیسوں کی وجہ سے تعلیم کے زیور سے کوئی بچہ محروم نہ رہ جائے۔ اس لیے یونیورسٹی غریب اور نادار بچوں کے لیے ہر سمسٹر میں ہزاروں اسکالر شپس دیتی ہے۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ دور درازعلاقوں میں تعلیمی سہولیات کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہاں شرح خواندگی کم ہے۔ یونیورسٹی ایسے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیم دلانے کے لیے وہاں کے مکینوں کی ہر قسم کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرین کا پوسٹ کورونا وائرس سے متعلق تعلیم کی پالیسی پر زور

انہوں نے کہا کہ اسی کوشش کے سلسلے میں بلوچستان، صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی اضلاع اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے یونیورسٹی نے میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان علاقوں کے طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی جائیگی، داخلے سے لیکر حصول ڈگری تک تمام اخراجات یونیورسٹی اپنے اینڈومنٹ فنڈ کے منافع کی رقم سے ادا کرے گی۔ وائس چانسلر نے ان تینوں علاقوں میں یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کو اپنے علاقوں میں کونے کونے تک پہنچا دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو