پاکستان دنیا کی پہلی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان دنیا کی پہلی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان دنیا کی پہلی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان 22 جنوری سے شروع ہونے والی پہلی آن لائن بین الاقوامی یوتھ چیمپین شپ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس چیلینج میں تقریباً 16 ممالک کے 96 شرکاٗ ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

ورلڈ انگلش لینگویج اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن جو اسکریبل کے لیے ایک عالمی ریگولیٹری ادارہ ہے، نے پاکستان کو آن لائن ایونٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا ہے۔

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے یوتھ ڈائریکٹر طارق پرویز کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹ کی میزبانی کے لیے منتخب ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرین کا پوسٹ کورونا وائرس سے متعلق تعلیم کی پالیسی پر زور

طارق پرویز نے کہا کہ پی ایس اے اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے تکنیکی حل لے کر آیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں تمام اسکریبل چیمپین شپ کورونا وائرس کی وجہ سے 2022 تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپین شپ پہلی بار آن لائن کھیلی جارہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فراز مقبول، فارمیوو کے منصور خان، ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر حسن ہادی خان اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ولی ایم خبیب بھی پی ڈی اے ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔

ٹیمیں آن لائن کیسے کھیلیں گی؟

اس انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی 18 سال سے کم عمر ہیں۔ چیمپیئن شپ میں پہلی بار ٹیم کی شکل ہوگی اور ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی ہوں گے۔ ان ٹیموں کو مزید چار ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر ایک گروپ راؤنڈ روبن لیگ کی بنیاد پر گروپ کے مرحلے میں مقابلہ کرے گا۔ ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ تکنیکی ٹیم ویب کیمز کے ذریعے تمام مقابلوں کی نگرانی کرے گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت اسمارٹ اسکول سسٹم نافذ کرے گی

چیمپئن شپ کے مقابلوں کو براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ رننگ کمنٹری کے ساتھ ساتھ ٹاپ کمنٹیٹرز ول اینڈرسن اور امریکہ کے جیس ڈے اپنی ماہرانہ رائے بھی پیش کرتے رہیں گے۔ تاہم وسیم کھتری اور دانیال ثناءاللہ کی اردو کمنٹری بھی ہوگی۔

چیمپین شپ کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی ٹیم کا اعلان کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے اختتام پر 17 جنوری کو کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو