پنجاب کے تمام بورڈز کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے تمام بورڈز کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی: پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے نئے شیڈول تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی کا مفت تعلیم دینے کا اعلان
میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی عارضی تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں جن پر 9 تعلیمی بورڈز کے چییرمینز کی کمیٹی آئیندہ ہفتے غور کر کے حتمی تاریخوں کی منظوری دے گی جس کے ساتھ ہی امتحانات کے شیڈول بھی جاری کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان دنیا کی پہلی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 مئی سے، نویں جماعت کے امتحانات 31 مئی سے، سیکنڈ ائیر کے امتحانات 15 جون اور فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات 29 جون سے شروع کرنے کی عارضی تاریخوں کی تجویز دی گئی ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا