خواندگی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

خواندگی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

خواندگی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 بدھ کے روز پاکستان اور ترکی کے درمیان پاکستان میں تعلیم اور خواندگی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تمام بورڈز کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترک وزیر خارجہ میلوت کیاوسوگلو اور پاکستانی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ایم او یو پر دستخط کرنے کی یادگار تقریب کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ اس تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی کا مفت تعلیم دینے کا اعلان

ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے ذریعے منظور شدہ اس معاہدے کے تحت ترکی کی معارف فاؤنڈیشن جو اس وقت ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے اپنا وقار رکھتی ہے، کو پاکستان میں ترکی کے سرکاری ادارے کے طور پر سمجھا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون ککوکالادگلی نے کہا کہ معارف فاؤنڈیشن نئے کیمپسز، ثقافتی اور تعلیمی مراکز، لسانیات کے مراکز، طلبا کے تبادلے کے پروگراموں اور وظائف کے افتتاح اور چلانے کے سلسلے میں پاکستان میں اپنے عمل کو مزید فروغ دے سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے بعد فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں اور کاروائیاں دونوں حکومتوں کے دائرے میں آئیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو