پنجاب کی یونیورسٹیز میں مائیکرو چپ ڈیزائن سینٹرز قائم کیے جائیں گے

پنجاب کی یونیورسٹیز میں مائیکرو چپ ڈیزائن سینٹرز قائم کیے جائیں گے

پنجاب کی یونیورسٹیز میں مائیکرو چپ ڈیزائن سینٹرز قائم کیے جائیں گے

حکومت پنجاب نے صوبے کی آٹھ یونیورسٹیوں میں چپ ڈیزائن مراکز کے قیام کے لیے 41 ملین روپے سے زیادہ فنڈز مختص کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مائیکرو اور نینو الیکٹرانکس کے بارے میں شعور کو فروغ دینے کے لیے چپ ڈیزائن مراکز کی ترقی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی

چپ ڈیزائن سینٹرز کو رواں سال کے بقیہ عرصے میں یو ای ٹی لاہور، یو ای ٹی ٹیکسلا، آئی ٹی یو لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نصب کیا جائے گا۔

دیگر چار مراکز اگلے سال کے دوران ایم این ایس یو ای ٹی ملتان، کے ایف یو ای آئی ٹی رحیم یار خان، یونیورسٹی آف گجرات اور چکوال یونیورسٹی میں قائم کیے جائیں گے۔

حکومت پنجاب نے اس اقدام کا ارادہ اس شعور کے ساتھ کیا ہے کہ پاکستان کی یونیورسٹیاں دنیا سے پیچھے ہیں اور وہ اپنے اسٹوڈنٹس کو وہ صلاحیتیں نہیں سکھاتیں جو عالمی سطح پر تعلیمی میدان میں تیزی سے عروج پر ہیں۔

مزید پڑھیئے: ایچ ای سی جنسی ہراسانی سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرے گا

اس کے نتیجے میں اس منصوبے کا مقصد انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر اہم نصاب میں تربیت دینا ہے جو طلبا کو چپ ڈیزائن اور اس سے متعلقہ ٹولز کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

یہ تربیت بنیادی طور پر ہر طالب علم کو دوسرے آئی سی ڈیزائنرز کے ساتھ برابر ہونے کے لیے تیار کرے گی اور مقامی تناظر میں آر اینڈ ڈی کلچر اور آئندہ کی جدتوں کی حوصلہ افزائی کرے گی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو