انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ تمام طلباء کے    انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے ای کیٹ کا امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

                      مزید پڑھیئے: پنجاب میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم لانچ کردیا گیا

وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت ہونے والی میٹنگ میں باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جن طلبا نے او لیول یا ایف ایس سی کے امتحانات دیئے ہیں، انہیں انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں بروقت داخلہ حاصل کرنے کے لیے ای کیٹ کا امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں گرلز کیڈٹ کالج کے لیے 100 ملین روپے مختص

اجلاس میں متعدد آپشنز پر غور کیا گیا جن میں اُن طلبہ کا تعلیمی سال بچانے کا فیصلہ کیا گیا جن کا تعلیمی سال کورونا کی وجہ سے متاثر ہوا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کیمبرج سسٹم کے ایسے اے ٹو کے اسٹوڈنٹس جن کے نتائج جنوری میں متوقع ہیں ان کے آخری امتحانات اور نتائج کے ساتھ انہیں مشروط داخلہ دے کر امتحانات دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو