پنجاب: ڈوزز کی کمی کے باعث اساتذہ کا ویکسینیٹ ہونا مشکل ہوگیا
پنجاب: ڈوزز کی کمی کے باعث اساتذہ کا ویکسینیٹ ہونا مشکل ہوگیا
دستیاب ویکسین کی مقدار میں قلت کے سبب پنجاب کی یونیورسٹیوں کو اپنے عملے کو ویکسینیٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ویکسین کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے ویکسین لازمی نہیں کی جاسکتی کیونکہ ویکسین کی خوراکوں کی کمی کی وجہ سے یہ ناممکن ہے۔ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اپنے عملے اور طلباء کو ویکسین لگوانے کا حکم دیا تھا لیکن اب یونیورسٹیز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس پر عمل درآمد کرنا ایک ناممکن امر ہے۔
مزید پڑھیئے: این سی او سی نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا پلان تجویز کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اس سے قبل یونیورسٹیز کے حکام کو 14 جون تک اپنے عملے کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے بھی مطلع کیا تھا ، لیکن بیشتر یونیورسٹیوں میں ڈوزز کی محدود فراہمی کے باعث حکام اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
ماہرین صحت نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طلباء اور عملے کو ویکسینیٹ کرنا ضروری ہے، لیکن فی الحال خوراکوں کی قلت نے اس عمل میں رکاوٹ پیدا کردی ہے