این سی او سی نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا پلان تجویز کردیا
این سی او سی نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا پلان تجویز کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے نیا منصوبہ تجویز کیا ہے جو 18 جولائی سے 2 اگست تک رہیں گی، یہ منصوبہ ممکنہ طور پر جولائی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پھیلنے کے سبب تجویز کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت پنجاب نے اس معاملے پر متضاد خیالات کا اظہار کیا اور تجویز پیش کی ہے کہ 2 جولائی سے 2 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا وقفہ کم از کم ایک ماہ طویل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیئے: کراچی بورڈ نے کلاس 9 اور 10 کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
اس منصوبے کی تصدیق رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والی بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے دوران کی جائے گی، جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران اسکولوں کو بار بار بند کرنے کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے مئی میں کہا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات ہونگی۔
پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا تھا کہ وبائی مرض کی وجہ سے پیش آنے والی تعلیمی رکاوٹوں کی وجہ سے طلباء کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت انتہائی گرم موسم کے خطرات سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے تمام فیصلے صورتحال کے مطابق کیے جائیں گے
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا