پنجاب کے اسکولوں اور مدارس میں یکساں قومی نصاب نافذ

پنجاب کے اسکولوں اور مدارس میں یکساں قومی نصاب نافذ

پنجاب کے اسکولوں اور مدارس میں یکساں قومی نصاب نافذ

 

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں پرائمری سطح پر یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کو نافذ کردیا ہے کیونکہ صوبے میں 2 اگست 2021 سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ اعلان وزیر اعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل نے کیا جنہوں نے ٹوئٹر پر جا کر اس منصوبے کو عملی شکل دینے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خواب کو عملی شکل دینے کا عمل اور تحریک انصاف کے منشور کا سب سے اہم ایجنڈا پنجاب سے شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: ماہی گیروں کے بچوں کے لیے پہلا بوٹ اسکول قائم

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس میں ابتدائی نرسری سے لے کر کلاس 5 تک پرائمری سطح پر ایس این سی کو نافذ کیا جائے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایجنڈے اور ذاتی مفادات کے حامل بہت سے لوگوں کی مخالفت کے باوجود حکومت ایس این سی کے نفاذ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اسکول ٹیچرز کو لرننگ مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن تربیت دی گئی ہے اور موجودہ حکومت ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے تاکہ اسکول ٹیچرز کو ایس این سی کے نفاذ کے لائق بنایا جا سکے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو