حکومت 2021 سے پرائمری کلاسوں میں یکساں قومی نصاب متعارف کروائے گی
حکومت 2021 سے پرائمری کلاسوں میں یکساں قومی نصاب متعارف کروائے گی
وفاقی حکومت 2021 میں آئندہ تعلیمی سیشن سے یکساں قومی تعلیمی نصاب کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے درسی کتب کی جلد از جلد اشاعت کا حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیر کے روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس این سی تیار کرلیا گیا ہے اور اب صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق کتابیں شائع کریں۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ، اجلاس طلب
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر نئے نصاب کی کتابیں متعارف کروائی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت ایس این سی کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس نصاب کو 2021 کے تعلیمی سیشن کے آغاز میں ابتدائی طور پر (پریپ سے کلاس پانچ تک) متعارف کرایا جائے گا جبکہ سیکنڈری سطح (چھٹی سے آٹھویں جماعت) کے لیے ایس این سی 2022 کے تعلیمی سیشن کے دوران متعارف کروایا جائے گا اور آخری مرحلے میں نئے نصاب کو نویں کلاس سے 12 تک کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکساں قومی نصاب کی کتابیں شائع کریں۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کے ٹیچر میٹیور شاور کی واضح تصاویر لینے میں کامیاب
محکمہ تعلیم اور نیشنل کیریکیولم کونسل (این سی سی) نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ پرائمری کلاسوں میں یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کے مرحلہ وار عمل درآمد کے منصوبے کے بارے میں پراعتماد ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں ایس این سی متعارف کرانے کے فیصلے نے ایک نئی تنقیدی بحث پیدا کردی ہے۔