اساتذہ کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت 4 ہزار نئے ہیڈ ٹیچرز بھرتی کرے گی

اساتذہ کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت 4 ہزار نئے ہیڈ ٹیچرز بھرتی کرے گی

اساتذہ کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت 4 ہزار نئے ہیڈ ٹیچرز بھرتی کرے گی

صوبائی حکومت 1 ہزار اساتذہ کو سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر بھرتی کرے گی۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی ضلع سمیت صوبہ بھر میں خالی آسامیوں پر 4 ہزار ہیڈ ٹیچرز کی بھرتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے عہدوں پر بھرتی پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں کی جائے گی۔

حکومت بنیادی تنخواہ (بی پی ایس) 16 اور 17 میں 1000 ماہرین کو سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر بھرتی کرے گی۔

مزید پڑھئے: پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول بند

بھرتی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب اساتذہ کے نمائندوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اساتذہ رہنما بشمول اے آر کیانی، شفیق بھلوالیہ اور بشارت اقبال راجہ نے کہا کہ تمام خالی نشستوں کو پروموشن کے ذریعے پُر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ نشستیں براہ راست بھرتی کے ذریعے پُر نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں تجربات کرنے سے گریز کریں اور اس کے بجائے سینئر اساتذہ کو ڈی پی سی مکمل کرنے کے بعد ترقی دیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ خالی نشستوں پر براہ راست بھرتی کا عمل اساتذہ کی سنیارٹی کو متاثر کرے گا۔

مزید پڑھئے: طلباء کا بی ایس پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اسکولوں کے سربراہوں کو سرکاری اسکولوں میں دستیاب پینے کے پانی کی ٹیسٹ رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا۔ ان رپورٹس کی بنیاد پر تمام تعلیمی اداروں میں نئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

تمام اسکول سربراہان کو اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں 15 ستمبر تک رپورٹس پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 12 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو