پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول بند
                            پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول بند
پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبے میں کووڈ کے وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے درمیان، یہ اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 24 ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں کو جاری رکھنے کے اعلان کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیئے: پاکستان کا ایسا گائوں جہاں شرح خواندگی 100 فیصد اور جرائم کی شرح صفر ہے
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بدھ 15 ستمبر2021 تک بند رہیں گے۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔
پنجاب کے اسکول 6 ستمبر سے چھ دن کے لیے بند تھے اور پیر کو دوبارہ کھلنے والے تھے
                            
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                            
                            
                            
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                    
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                    
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                    
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                    
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا