پنجاب نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 2 اگست پیر کے روز سے صوبے بھر میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔ روزانہ صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی اور کسی بھی طالب علم کو لگاتار دو دن تک اسکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھئے: کورونا کی چوتھی لہر نئے تعلیمی سیشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مطلع کیا کہ مرحلہ وار ماڈل کے ساتھ اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں روزانہ صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ مکمل کوویڈ ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا جس میں 2 اگست کے بعد سے اسکول کے اوقات کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں صوبائی وزیر نے2 اگست سے اسکولوں کے اوقات کی تفصیلات کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام لڑکے صرف سوموار سے ہفتے کے روز صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اسکول آئیں گے جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح 7 بجکر 45 منٹ سے دوپہر 12 پینتالیس تک چلیں گے۔

دوسری جانب دوپہر کی شفٹیں مقررہ دنوں میں دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہیں گی۔

مزید پڑھئے: اسکول آن لائن کھولے جائیں یا نہیں؟ سندھ حکومت فیصلہ کرنے میں ناکام

پنجاب نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع مری اور کوٹلی ستیاں (پہاڑی علاقوں) کے اسکول کے اوقات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو مطلع کیا جائے گا۔

 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این سی او سی نے گذشتہ ہفتے ملک بھر میں کورونا کے  کیسوں میں اضافے کے باوجود شیڈول کے مطابق اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا، صرف کراچی میں کورونا وائرس کی وسیع پیمانے پر شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو