پنجاب یونیورسٹی کا فیس اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اہم اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا فیس اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اہم اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا فیس اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اہم اعلان

ملک میں کوروناوائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی ہے۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، آن لائن کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں، مقامی طلبہ کو 5 مئی تک ہاسٹل چھوڑنے کو کہا گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی طلباء کو کورونا گائیڈ لائنز کی تعمیل کے ساتھ کیمپس میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیئے: طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحانات دینے کی خواہش مند ہے، شفقت محمود

اس سے قبل منگل کے روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کے نجی اسکولوں کو ملک میں حالیہ کورونا وائرس کی لہر کی وجہ سے فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ، نجی اسکولوں کو اپریل 2021 سے دوبارہ کھولنے تک فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے :حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن میں والدین سے بھی یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ فیسوں کی بروقت ادائیگی کریں تاکہ ان تشویشناک حالات میں انسٹی ٹیوٹس کے لیے اپنی خدمات برقرار رکھنے میں مدد ہوسکے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو