والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی، صدر اے پی ایس اے

والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی، صدر اے پی ایس اے

والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی، صدر اے پی ایس اے

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب نے پیر کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں اسکولوں کے کھلنے ، فیسوں کی وصولی اور نئے داخلہ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایس اے کے صدر نے کہا کہ والدین کو ترجیحی بنیادوں پر اسکول کی طرف سے بھیجے گئے 20 فیصد رعایتی فیس واؤچر کے مطابق فیس جمع کروانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فیس جمع کروائیں کیونکہ اساتذہ کو تنخواہوں کی فراہمی کا انحصار براہ راست طلباء سے فیسوں کی وصولی پر ہے۔

اے پی ایس اے کے تحفظات پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ایک بار پھر دہرایا کہ اپنے لوگوں کی زندگی بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لہذا ، اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ اس اہم موڑ پر نہیں کیا جا سکتا جب پورے ملک میں اس وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، انہوں نے اے پی ایس اے کو یقین دلایا کہ حکومت اس اجلاس میں اٹھائے جانے والے امور پر غور کرے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو