طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحانات دینے کی خواہش مند ہے، شفقت محمود

طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحانات دینے کی خواہش مند ہے، شفقت محمود

طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحانات دینے کی خواہش مند ہے، شفقت محمود

گذشتہ ہفتے ملک میں کوروناوائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ سے وفاقی وزیر تعلیم نے جون تک امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ایک حالیہ ٹیلیویژن انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف بہت کم طلباء ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ امتحانات منسوخ ہوں اور اساتذہ کی تشخیص پر مبنی گریڈز دیئے جائیں تو دوسری جانب بہت سے طلباء مجھ سے فون کر کے اور میسج کر کے کہہ رہے ہیں کہ وہ امتحان دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: اسکولوں کی بندش کے باوجود پرائیویٹ اسکولز پوری فیس وصول کررہے ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے طلباء کی کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں جو امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے پورا سال امتحانات کی تیاری کر رکھی ہے، جبکہ جو طلباء امتحان نہیں چاہتے ہیں وہ بہت کم ہیں۔

مزید پڑھیئے: جی آئی کے کو پاکستان کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی کا درجہ حاصل

انہوں نے یقین دلایا کہ 50 لاکھ طلباء جو بورڈ کے امتحانات دینے جا رہے ہیں، ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان طلباء کو گذشتہ سال بغیر کسی امتحان کے ترقی دی جا چکی ہے، اس بار ان طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرنا ممکن نہیں ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو