حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کے دوران 20 فیصد فیس معافی کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے اپریل سے شروع ہونے والی

فیسوں میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے تک 20 فیصد کمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیئے: اسکولوں کی بندش کے باوجود پرائیویٹ اسکولز پوری فیس وصول کررہے ہیں

حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کے اُن تمام اسکولوں پر ہوگا جو 8 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں۔    

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکولوں کو حکومت کی طرف سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپریل سے لے کر نجی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے تک طلباء کی ماہانہ فیس میں 20 فیصد رعایت دیں۔

تاہم ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 ہزار روپے ماہانہ سے کم ٹیوشن فیس وصول کرنے والے اسکولوں پر یہ تعلیمی پالیسی لاگو نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کو بھی بروقت فیس ادا کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیئے: جی آئی کے کو پاکستان کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی کا درجہ حاصل

اس سے قبل ، وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر والدین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود اسکول طلبہ سے مکمل فیس وصول کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اس معاملے کی مکمل جانچ کریں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو