سندھ کے نجی اسکولوں، کالجوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا بائیکاٹ کردیا
 
                            سندھ کے نجی اسکولوں، کالجوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا بائیکاٹ کردیا
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ ری شیڈولنگ کے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا ہے۔
اے ایس پی ایس سی اے کے چیئرمین حیدر علی نے کہا کہ اے ایس پی ایس سی اے نے پہلے ہی 20 دسمبر 2021 سے یکم جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، محکمہ تعلیم سندھ کی اس ماہ کے شروع میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق اور موسمِ سرما کی چھٹیاں اسی ٹائم ٹیبل کے مطابق منائی جائیں گی۔
مزید پڑھئیے: او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے ٹوئٹر پر ہنگامہ برپا کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات اب 3 سے 10 جنوری 2022 تک منائی جائیں گی۔
سندھ حکومت نے اس سے پہلے جمعے کے روز این سی او سی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے 3 سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد اتوار کےروز اپنا ارادہ تبدیل کر لیا تھا۔
چیئرمین اے ایس پی ایس سی اے، حیدر علی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام صوبوں کو اپنے شیڈول اور سہولت کے مطابق تعطیلات منانے کا اختیار حاصل ہے، انہوں نے سوال کیا کہ مرکز (وفاق) صوبوں کے معاملات میں مداخلت کیوں کر رہا ہے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        