راولپنڈی کے کتاب چوک پر قلم اور کتاب کا خوبصورت مونومینٹ

راولپنڈی کے کتاب چوک پر قلم اور کتاب کا خوبصورت مونومینٹ

راولپنڈی کے کتاب چوک پر قلم اور کتاب کا خوبصورت مونومینٹ

یہ خوبصورت یادگار طلباء کو قلم اور کتاب کی طرف راغب کررہی ہے

 

راولپنڈی میں حال ہی میں اس انٹرسیکشن کا فتتاح کیا گیا ہے جہاں آس پاس کئی تعلیمی ادارے واقع ہیں۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے سکستھ روڈ پر واقع ایک چوراہے کو کتاب چوک قرار دیا ہے کیونکہ کئی تعلیمی ادارے سڑک پر واقع ہیں۔

اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے نعرے کے ساتھ کتاب اور قلم کا ایک خوبصورت مونومینٹ چوراہے پر نصب کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے لیے اتھارٹی نے خوبصورت پودے بھی لگائے ہیں۔

مزید پڑھئے: پورے نمبروں کا قصہ، کے پی کے تعلیمی نظام کو اسکروٹنی کا سامنا

ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایچ اے کے چیئرمین آصف محمود نے کہا کہ راولپنڈی میں یہ سڑک گزشتہ پانچ دہائیوں سے طالب علموں کو تعلیم کی روشنی کی طرف لے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے بیشتر اسکول، یونیورسٹیاں اور کالج اسی سڑک پر واقع ہیں اس لیے یہ سڑک طلباء کی آمدورفت میں کے لیے ہمیشہ مصروف رہی ہے۔ اس لیے یہ ضروری تھا کہ اس چوراہے کا نام کتاب چوک رکھا جائے تاکہ لوگ سوچیں کہ اس سڑک پر کئی تعلیمی ادارے موجود ہونے کی وجہ سے اسے کتاب چوک کہا جاتا ہے۔

خواتین کی یونیورسٹی، لڑکوں کا پوسٹ گریجویٹ کالج اور 20 دیگر اسکول و کالج یہاں واقع ہیں۔ اس وقت ان اداروں میں تقریباً 12000 طلباء داخل ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک جاری ہیں۔

مزید پڑھئے: سندھ کا وفاق پر یونیورسٹی فنڈز روکنے کا الزام

ہاشم علی نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں اس چوک کا نام تبدیل کرنے اور قلم اور کتاب کی یادگار نصب کرنے کا خیال پسند آیا۔

اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کو مزید سیاحت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پی ایچ اے کے وائس چیئرمین ملک عابد حسین اور ڈائریکٹر جنرل ظہیر انورنے چند روز قبل کتاب چوک کا باقاعدہ افتتاح کیا جسے طلباء اور شہریوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 17اکتوبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے) 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو