خیبرپختونخوا حکومت اسمارٹ اسکول سسٹم نافذ کرے گی
خیبرپختونخوا حکومت اسمارٹ اسکول سسٹم نافذ کرے گی
پشاور: صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے نئے منصوبے اسمارٹ اسکول کے تحت محکمہ تعلیم کی تمام کمپیوٹرلیبز کو اپ گریڈکردیاجائیگا جبکہ کورس میں کانٹینٹ اورنصاب کوبھی دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈکردیاجائیگا۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا
انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کی تعلیم تمام مضامین کیلئے ضروری ہے جس پر حکومت بھرپورتوجہ دی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام سمارٹ اسکول منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن، ایم ڈی آئی ٹی بورڈ، ڈائریکٹرآئی ٹی اوردیگرحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
شہرام خان ترکئی نے حکام کو ہدایت کی کہ آئی ٹی ٹیچرز کی سلیکشن کیلئے مقررہ کردہ تعلیمی قابلیت اورتجربہ کی تفصیلات فراہم کی جائے جس میں مزید اصلاحات ضرورت کے مطابق لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام آئی ٹی اساتذہ کی پروموشن مکینزم کوحتمی شکل دے کر جلد ازجلدپیش کیاجائے۔ آئی ٹی ٹیچرز کے ریگولربنیادوں پرٹریننگ میکنزم بنایاجائے تاکہ وہ اپ گریڈڈ ٹیکنالوجی سے واقف رہیں۔
مزید پڑھیں: نجی کالجوں کے داخلے کے لئے پی ایم سی نے آخری تاریخ میں توسیع کردی
انہوں نے یہ بھی کہا کے آئی ٹی ٹیچرز کی خالی آسامیوں کو بھی جلد ازجلد پوراکیاجائے تاکہ کوئی بھی پوسٹ خالی نہ رہے۔ یہ آئی ٹی اورٹیکنالوجی کا دورہے ہم نے اپنے بچوں کو بہترکل کیلئے تیارکرناہے۔ تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پرصوبے اورملک کا نام روشن کرسکیں۔ صوبائی وزیرتعلیم نے اسمارٹ اسکول پروگرام کی حکمتِ عملی کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ جن میں ہرکام کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقررکیاگیاہو۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹوریٹ لیول پرآئی ٹی کے کاموں کو دیکھنے کیلئے ایک آفیسرکی ڈیوٹی لگادی جائے۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ اس پروگرام کی کامیابی اوراس کو پورے صوبے کے تمام ہائر سیکنڈری اسکولز تک وسعت دی جائیگی اور وقتافوقتاً آئی ٹی لیبز کومزید اپ گریڈکیاجائیگا۔